پاکستان ویمنز سکلز کیمپ‘تمام کرکٹرز کا 30 اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کے سکلز کیمپ کا تیسرا دن‘تمام کھلاڑیوں نے 30 اوورز پر مشتمل پریکٹس میچ میں حصہ لیا۔فاطمہ ثنا الیون 27.5 اوورز میں 158 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ندا ڈار الیون نے ٹارگٹ 27 اوورز میں پانچ وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔پانچ روزہ سکلز کیمپ کا دوسرا مرحلہ 17 جولائی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں جاری رہیگا۔پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ سکلز کیمپ میں فٹنس سمیت مختلف تکنیک پر کام کر رہے ہیں، سمجھنا ہوگا کہ اب کرکٹ تبدیل ہوگئی ہے، ہمیں تیز کرکٹ کھیلنی ہے جس کیلئے فٹنس ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں کے کیمپ میں جونیئر اور سینئر کا اچھا کامبی نیشن موجود ہے ، میں خود کرکٹرز کیساتھ کام کر رہی ہوں، اچھی تربیت کے اچھے نتائج آئیں گے، امید ہے مستقبل میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو مزید کچھ اچھی کھلاڑی مل جائیں گی۔