سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچ کیلئے قومی ویمن فٹبال ٹیم کے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال ٹیم منیجمنٹ نے سنگاپور کے خلاف انٹرنیشنل فرینڈلی میچ کیلئے 20 رکنی سکواڈ کو فائنل کردیا، قومی ٹیم آج سنگاپور کیلئے روانہ ہوگی۔ پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی مینجمنٹ نے بتایا کہ کیمپ میں شرکت کرنے والی کریمہ مہدی، نورین بیگ، سحرزمان، صاحبہ شیردل، فاطمہ ناز اور مافیہ پروین حتمی سکواڈ میں شامل نہیں۔ 20 رکنی قومی ویمن فٹبال ٹیم کی قیادت ماریہ خان کریں گی ۔ فرینڈلی میچ 18 جولائی کو کھیلا جائیگا۔قومی ٹیم آج رات 11:40 پر سنگاپور روانہ ہو گی۔ویمنز سکواڈ لاہور سے براستہ بینکاک سنگاپور پہنچے گا ۔آج ہونے والا میچ باہمی مشاورت سے منسوخ کردیا گیا تھا۔منسوخ کا سبب این او سی اور ویزے کا تاخیر سے اجرا تھا ۔