• news

 نیب قانون میں ترمیم،16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنیکی منظوری


اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیور و نیب نے قانون میں ترمیم کے بعد دائرہ اختیار سے خارج کرپشن کیسز بند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ چیئرمین نیب نے ایگزیکٹوبورڈ میں کیسز بند کرنے کی منظوری دی۔نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین نیب نے 16ونڈ پاور منصوبوں کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی۔ ونڈ پاور منصوبوں کےاپ فرنٹ ٹیرف سے قومی خزانے پر بوجھ اور منی لانڈرنگ کا الزام تھا۔ترجمان نیب کے مطابق نئے قانون کے تحت ونڈ پاور منصوبوں میں کرپشن کی تحقیقات کا مجاز نہیں رہا تاہم فیصلہ ان کیسز کی کسی دیگر ایجنسی یا فورم سے تحقیقات کو متاثرنہیں کرے گا۔نیب نے سیکرٹری وزارت توانائی کو خط لکھتے ہوئے ریکارڈ حوالگی کیلئے افسر کا نام طلب کرلیا۔
نیب کیسز بند

ای پیپر-دی نیشن