برطانیہ نے ویزا فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا
لندن (آئی این پی ) برطانوی وزیر اعظم رشی سونک نے ویزہ فیسوں میں اچانک 20 فیصد اضافہ کردیا ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ فیسوں کا اطلاق وزٹ ویزہ، ورک پرمٹ اور سٹوڈنٹس ویزہ سمیت تمام اقسام کے ویزوں پرہوگا ۔ انہوں نے امیگرینٹس کیلئے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافے کا اعلان کیا جبکہ ہیلتھ سرچارج کی رقم 624 پاونڈ سے بڑھا کر 1 ہزار 35 پاونڈز سالانہ کردی گئی ہے ۔ برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کاکہنا ہے کہ طلبا اور بچوں کیلئے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاونڈز سالانہ ہوں گے ، ویزا فیس سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے استعمال ہوگی۔
برطانیہ ویزہ فیس