منڈی بہاﺅ الدین اور ملکوال سے مزید 3 انسانی سمگلر گرفتار
منڈی بہاﺅ الدین(آئی این پی ) ایف آئی اے نے منڈی بہاﺅ الدین اور ملکوال میں مزید 3 انسانی سمگلر گرفتار کر لئے ۔ ملزمان کے موبائل فونز سے سرحد پار کرانے کی ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان ارشد اللہ، مبشر نظیر اور عمر حیات نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ بھجوانے کیلئے بھاری رقم وصول کی تھی۔ ملزمان شہریوں کو جال میں پھنسانے کیلئے بارڈر پار کرانے کی ویڈیوز بھی دکھاتے تھے۔ واضح رہے کہ یونان میں کشتی سانحے کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
انسانی سمگلر گرفتار