• news

جے یو آئی مجلس عاملہ : الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ ، پاکستان ، افغانستان بیانات پر اظہار تشویش 


لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمنٰ کی زیرصدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ ترجمان جے یو آئی کے مطابق اجلاس میں آئندہ انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جے یو آئی عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اجلاس آج پیر کو بھی جاری رہے گا۔ اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق مختلف تجاویز اور ملکی و بین الاقوامی حالاات پر غور کیا گیا۔ عبدالغفور حیدری کے مطابق جے یو آئی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان اختلافی بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ جے یو آئی نے مشورہ دیا دونوں برادر اسلامی ملک افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں۔ حالات کی بہتری کیلئے سیاسی‘ عسکری سطح پر دونوں ملکوں میں رابطہ ہونا چاہئے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد کی بحالی کیلئے روابط جاری رکھنا ناگزیر ہے۔ امن و استحکام دونوں ملکوں کی ضروت ہے۔ اجلاس میں دستور کمیٹی کی سفارشات بھی پیش کی گئیں۔ دستوری کمیٹی کی سفارشات پر مشاورت کا عمل رات گئے تک جاری رہا۔
فضل الرحمٰن 

ای پیپر-دی نیشن