عوام مشکلات کاشکار، وزیراعظم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، حمزہ شہباز
لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن حمزہ شہباز یوسی چیئرمین زاہد حسین کے گھر گئے اور اعظم کلاتھ مارکیٹ کے صدر چوہدری احسان الٰہی کی وفات پر اہلخانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا آج عوام شدید مہنگائی کا سامنا کررہے ہیں اگر کوئی کہے سب اچھا ہے تو یہ عوام کے دکھوں سے انصاف نہیں کررہا۔ حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ عوام بجلی کے بل آٹا ، بچوں کی فیس سمیت معاشی مشکلات کا شکار ہیں ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو ڈیفالٹ کے کنارے پر پہنچایا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کاوش نہ کرتی وزیراعظم خود آگے بڑھ کر آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات نہ کرتے پاکستان کا کیس نہ چلاتے تو ایٹمی قوت ڈیفالٹ کر جاتا۔ ملک کا مستقبل شفاف انتخابات میں پنہاں ہے آئین و جمہوریت ہی ملک کو آگے لے کر جائیں گے
حمزہ شہباز