پرویز الٰہی کو ایک ماہ کیلئے نظربند کر دیا گیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کو ایک ماہ کیلئے تھری ایم پی او کے تحت نظربند کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرویز الٰہی کی نظربندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پرویز الٰہی تھری ایم پی او کے تحت کیمپ جیل میں ہی نظر بند رہیں گے۔ پرویز الٰہی کے خلاف تین مقدمات ہیں۔ ان سے امن و امان کو نقصان ہو سکتا ہے اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ پولیس کی جانب سے پرویز الٰہی کی تھری ایم پی او کے تحت نظربندی کی سفارش کی گئی تھی۔
پرویز الٰہی