• news

صوابی‘ 18 خاندانوں کو بھتے کے خط ملنے پر آج جرگہ طلب‘6 ملزم گرفتار

صوابی (نوائے وقت رپورٹ) صوابی کے گاؤں ڈاگئی میں 18 خاندانوں کو پیسے منتقل نہ کرنے پر دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے، ان خاندانوں نے دھمکی آمیز خطوط ملنے پر آج جرگہ طلب کیا ہے۔ ملزموں نے 18 خاندانوں کو دھمکی بھرے خط بھیجے، بنکوں سے پیسے اور زیورات نکال کر گھروں میں رکھنے کی ہدایت کی، بات نہ ماننے پر قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ گاؤں والے ملزمان کے سامنے ڈٹ گئے اور مزاحمت کرنے کا اعلان کیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے  آج بھتہ خوروں نے خط بھیجے ہیں کل گھروں پر حملے کریں گے، کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، بھرپور مقابلہ کریں گے۔ متعلقہ خاندانوں کی رپورٹ پر کالو خان پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مزید براں صوابی کے گاؤں میں گھروں میں خط بھیج کر بھتہ مانگنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے 6 ملزموں سے 30 لاکھ روپے برآمد کر لئے۔ ملزمان نے 18 خاندانوں کو دھمکی بھرے خطوط بھیجے تھے۔ 

ای پیپر-دی نیشن