وزیراعظم نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پر کسٹمز کرپشن معاملے کا نوٹس لے لیا
اسلام آ باد (آئی این پی ) وزیراعظم اور وزیرخزانہ نے خفیہ اداروں کی رپورٹ پرکسٹمز میں کرپشن کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ایف بی آر کے تحقیقات میں کسٹمز کے اعلیٰ افسران کے کرپشن چین میں ملوث ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے، جس کے بعد اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ کسٹمز میں کرپشن کنٹرول نہ کرنے پر ممبر کسٹمز آپریشنزمکرم جاہ انصاری کو عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ ممبر کسٹمز کو اسلام آباد ہیڈکوارٹرز سے تبادلے کے بعد لیگل اکانٹنگ کسٹمز مقرر کردیا گیا۔ ممبرلیگل اینڈ اکانٹنگ کسٹمز زیباحئی اظہر کو ممبرکسٹمزاسلام آباد ہیڈکوارٹرز تعینات کردیا گیا۔