• news

سبزیاں، پھل مزید مہنگے، منافع خور بھی آ زاد،شہری خوار

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور کے بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی گرانفروشی کر کے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔سرکاری نرخنامے میں آلو 90 ،پیاز 60،ٹماٹر 150،لہسن دیسی240سے250،ادرک تھائی لینڈ900کی بجائے1090سے1100،کھیر ادیسی90کی بجائے100،میتھی188کی بجائے230سے240،بینگن 140کی بجائے160،بند گوبھی53کی بجائے70،پھول گوبھی155کی بجائے170سے180،شملہ مرچ125کی بجائے150،بھنڈی155کی بجائے170سے180 اور شلجم140کی بجائے160 روپے فی کلو دستیاب ہے۔پھلوں میں سیب گاچہ 280،انار دیسی نیا190کی بجائے270سے280،آلو بخارا درجہ اول295کی بجائے370سے380،گرما60کی بجائے70سے80،خوبانی سفید درجہ دوم120کی بجائے200،آڑو درجہ اول165کی بجائے240سے250،آم دوسہری درجہ اول145کی بجائے200،پپیتا300کی بجائے350،آم چونسہ165کی بجائے 180، جامن135، الیچی درجہ اول345کی بجائے400،الیچی درجہ دوم250کی بجائے280سے290جبکہ کھجور ایرانی515کی بجائے600روپے کلو تک فروخت ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن