ضرورت پڑنے پر یوکرائن میں کلسٹر بم استعمال کریں گے: پیوٹن کی امریکہ کو دھمکی
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ ہمارے پاس بھی کافی کلسٹر بم ہیں جو ضرورت پڑنے پر استعمال بھی کریں گے۔ یہ دھمکی امریکہ کی جانب سے یوکرائن کو کلسٹر ہتھیار فراہم کرنے کے بعد دی ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ اگر روس پر کلسٹر ہتھیار استعمال کئے گئے تو جواب میں ہم بھی یوکرائن میں کلسٹر بم استعمال کریں گے۔ کلسٹر ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس وقت بھی 100 سے زائد ممالک میں ان ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرائن کو بار بار مالی اور جنگی مدد فراہم کرنے کا اعادہ کیا ہے‘ لیکن یوکرائن نے نیٹو میں شمولیت پر ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔