• news

کامونکی: بچے سے زیادتی: کاہنہ: طالبہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرنے والا گرفتار

کامونکی‘ لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) اوباش شخص نے کمسن بچے کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ گذشتہ رات محلہ محمد پورہ کے طیب علی کا بیٹا (ر) محلہ دار امیر حمزہ کی دْکان پر بال کٹوانے گیا تو اس دوران امیرحمزہ نے دْکان کا شٹر نیچے کر کے زبردستی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔کاہنہ تھانہ کی چوکی صوئے آصل میں 8 سالہ بچی( ج) ٹیوشن پڑھنے جا رہی تھی کہ راستے میں ملزم ہیریسن بچی کو ورغلا کر اپنے گھر لے گیا اور اس نے بچی سے زیادتی کرنے کی کوشش کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ صوئے آصل پولیس نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم ہیریسن کو بدوکی گاؤں سے گرفتار کر کے مزید کارروائی کے لئے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن