• news

9 مئی: خیبر پی کے میں 8417 ملزموں کی شناخت نہ ہو سکی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ داخلہ خیبر پی کے کے مطابق 9 مئی کے واقعات آٹھ ہزار سے زائد ملزمان پولیس کو مطلوب ہیں۔ 8417 ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 214 ملزمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کرائی۔ 1160 ملزمان نے گرفتاری کے بعد ضمانت کروائی۔ پرتشدد واقعات میں ملوث 119 نامزد ملزم مختلف جیلوں میں ہیں۔ لوئر دیر میں سب سے زیادہ 5148 نامعلوم ملزمان مطلوب ہیں۔ بنوں میں 1143 نامعلوم ملزمان مطلوب ہیں۔ 39 ملزمان کے مقدمات ملٹری کورٹ کے حوالے کئے۔

ای پیپر-دی نیشن