• news

کاہنہ: معمولی جھگڑے پر محلہ داروں کا باپ بیٹے پر تشدد‘ باپ چل بسا

کاہنہ (نامہ نگار) معمولی جھگڑے پر محلہ داروں کا ادھیڑ عمر شخص اور اس کے بیٹے پر اغوا کرکے سفاکانہ تشدد۔ باپ بیٹا زخمی۔ باپ زخموں کی تاب نہ لا کر ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ حویلی سپانوالی کے رہائشی آفاقت کا ایک ماہ قبل ملزمان الیاس، عرفان وغیرہ سے گلی میں اینٹوں کو پانی لگانے پر جھگڑا ہوا تھا جس کی رنجش پر ایک ہفتہ قبل ملزمان  نے آفاقت کو اغوا کر لیا جبکہ اسے چھڑانے آنے والے اس کے ادھیڑ عمر والد نذیرکو بھی اپنے گھر میں بندکر کے دونوں کو برہنہ کر کے پستول کے بٹوں اور ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ اور ویڈیو بناتے رہے۔ اہل علاقہ نے دونوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں گزشتہ روز نذیر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن