7 ماہ سے لیبیا کی جیل میں قید پاکستانیوں کی حکومت سے مدد کی اپیل
اسلام آباد (آئی این پی ) یورپ جانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی لیبیا کی مختلف جیلوں میں بند ہیں، قیدیوں نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ روزگار کی تلاش میں یورپ جانے کی کوشش کرنے والے متعدد پاکستانی لیبیا کی جیلوں میں 7 ماہ سے قید ہیں اور حکومت کی جانب سے تاحال رہائی کیلئے اقدامات نہیں کئے گئے۔ پاکستانی قیدیوں کی جانب سے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ قیدیوں کا کہنا ہے کہ ہمارے کئی ساتھی بیمار ہیں، کھانا بھی نہیں دیا جاتا، پاکستانی قیدیوں نے فریاد کی ہے کہ حکومت ہماری رہائی کے لئے مثر اقدامات کرے۔ جسٹس ہیلپ لائن عہدیداران نے لیبیا میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے اعلی حکام سے رابطہ کیا ہے، سربراہ جسٹس ہیلپ لائن نے بھی اپیل کی کہ پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔