• news

بھارت میں تصویر بناتے وقت سمندری لہر جوڑے کو بہا لے گئی، بیوی ہلاک

ممبئی (نیٹ نیوز) بھارت میں ماں باپ ساحل پر ایک چٹان پر بیٹھا تھے اور بچے خوشی خوشی ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے تھے کہ اسی دوران ایک اونچی لہر خاتون کو بہا کر لے گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے باندرہ بینڈ سٹینڈ پر پیش آیا‘ ایک بڑی لہر  جوڑا ڈوب جاتا ہے۔ بچے چیختے رہ جاتے ہیں اور 32 سالہ ماں بہہ جاتی ہے۔ اس دل خراش منظر کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ ساتھ ڈوبنے والے شوہر نے بیوی کو بچانے کی کوشش کی اور اس کی ساڑھی پکڑ لی لیکن لہر جیوتی کو بہا لے گئے۔ قریب تھا کہ شوہر بھی ڈوب جاتا لیکن سمندر میں نہانے والوں نے اسے پاؤں سے گھسیٹ کر بچا لیا۔ 18 گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد کوسٹ گارڈ کو خاتون کی لاش مل گئی۔

ای پیپر-دی نیشن