استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم لاہور کی سڑکوں پر لہرا دیئے گئے
لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور کی مختلف شاہراہوں پر نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے پرچم لہرا دیے گئے ہیں، جس سے ماضی کی سیاسی سرگرمیوں کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مختلف حلقوں سے قومی و صوبائی اسمبلی کے ممکنہ امیدواروں میں پارٹی پرچم لگانے کا مقابلہ زور و شور سے جاری ہے اور ایک دوسرے پر سبقت لے جاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پرچم لگائے جا رہے ہیں۔ کنال روڈ، کیولری برج، فیروزپور روڈ، کلمہ چوک، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، علامہ اقبال ٹاؤن، جیل روڈ، انفینٹری روڈ پر پارٹی پرچموں کی بہتات دکھائی دیتی ہے اور بڑے بڑے پولز پر یہ پرچم لہرا رہے ہیں۔