• news

درجن سے زائد وارداتیں‘ کئی فیملیاں لٹ گئیں‘ شہری غیر محفوظ

لاہور (نامہ نگار) لاہور سے درجن سے زائد وارداتیں‘ شہری لٹ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے   نشتر کالونی میں جواد کے گھر سے  5لاکھ 60ہزار، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان ، ٹاؤن شپ میںمنور اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ‘ طلائی زیورات اور موبائل فون، شاہدرہ ٹاؤن میں تسنیم عباس کے گودام سے پر 2لاکھ روپے، کاہنہ میں قلب عباس سے 50ہزار اور موبائل فون ، شادباغ میں رخسانہ سے موبائل فون، ڈیفنس بی میں حافظ شبیر سے 22ہزار، فیصل ٹاؤن میںعمران سے 17ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں حماد سے 10 ہزار اور 2موبائل فون، گرین ٹائون میں ناصر شہزاد سے 7 ہزار اور موبائل فون، مستی گیٹ میں سہیل سے 7 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ نواب ٹاؤن میں نادر علی سے 6لاکھ 8ہزار ‘ طلائی زیورات اور نقدی چوری‘ جنوبی چھاؤنی، نصیر آباد، مصطفی ٹاؤن اور لیاقت آباد سے چار گا ڑیاں جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، اقبال ٹاؤن، چوہنگ، نواب ٹاؤن فیکٹری ایریا اور راوی روڈ سے سات موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن