• news

مسلم لیگ ن نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترجیح دی ہے: سیف الملوک کھوکھر 


لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان، صبغت اللہ سلطان ماجد طہور سید توصیف شاہ اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ نوجوانوں کو ترجیح دی ہے جبکہ تحریک انصاف کی قیادت نے نوجوان طبقے کو اپنے منفی عزائم کیلئے استعمال کیا ہے۔ 9 مئی کا واقعہ اس کی سب سے بڑی مثال ہے۔ ملک میں جب بھی انتخابات ہوں مسلم لیگ ن تیار ہے۔ الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا ویژن پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ نوجوانوں کو باعزت روزگار کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ملک بھر کے ذہین طلبہ کو مسلم لیگ نون کی لیڈرشپ کی جانب سے لیپ ٹاپ کی فراہمی ایک انقلابی قدم ہے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف معیشت کے ساتھ ساتھ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اعلیٰ تعلیم کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتی۔ مسلم لیگ نون کا ایجنڈا نوجوانوں کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔ مغربی ممالک میں پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوان بھیج کر ہم سرمایہ کما سکتے ہیں۔ہمیں ملک بھر میں نئے وکیشنل انسٹیٹیوشن بنانے کی اشد ضرورت ہے اور جو پہلے سے موجود ہیں ان کو اپ گریڈ کرنا چاہیے۔ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر لے کر جا سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن