• news

پہلی ویمن امپاورمنٹ سیمینار،ترقی کیلئے خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

لاہور(کلچرل رپورٹر)معاشرے میں ترقی کیلئے خواتین کے کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسی حوالے سے لاہور میں پہلی ویمن امپاورمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو بتایا گیا کہ وہ کس طرح اپنے گھروں میں رہ کر بھی خاندان کی کفالت میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والے سیمینار میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے حصہ لیا۔ خواتین کا کہنا تھا کہ ایسے سیمینار ہوتے رہنے چاہیے جس سے خواتین میں اپنے خاندان کی کفالت کے طریقوں کے بارے میں آگاہی ملتی ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر شمسہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارے آج کے ہونے والے سیمینار میں ملک کے تمام بڑے شہروں سے 200 سے زائد خواتین شریک ہوئی ہیں۔ جنہیں بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح اپنے گھروں میں رہ کر اپنے دیئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسی کانفرنس کی تعداد کو بڑھایا جائے تو ان تمام خواتین کو آگاہی پہنچ سکے گی جو اپنے گھرو خاندان کی کفالت کر سکتی ہیں۔ خواتین میں ایسے شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہماری اس کانفرنس کو کامیاب بنانے میں جن اداروں نے اہم کردا ادا کیا۔ ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ کانفرنس میں شریک خواتین نے بھی ایسے سیمینار کی تعداد کو بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے گھر کی چار دیواری میں رہ کر اپنے خاندان کی کفالت کر سکنے کے حوالے سے بہت سارے مفید مشورے بھیں تک محدود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن