• news

قصور: چوہدری منظور احمد کا پارٹی کارکنان کے ہمراہ سیلاب زدہ دیہات کا دورہ


قصور(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری منظور احمد کا پارٹی کارکنان کے ہمراہ سیلاب زدہ دیہات کا دورہ،روائتی دشمن کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے ملحقہ علاقوں میں آبادیاں متاثر ہونے کےساتھ ساتھ تیار فصلیں بھی برباد ہوگئیں،پیپلز پارٹی متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت نے روٹین سے ہٹ کر دریائے ستلج میں پانی چھوڑ ا جس سے بارڈر کے قریبی علاقوں میں آباد لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے یہ ہی نہیں بلکہ دیہات کی کروڑوں اربوں روپے کی فصلیں تباہ ہوئیں مال مویشی متاثر ہوئے،ضلعی انتظامیہ کو چاہئے کہ سیلاب متاثرین کی فصلوں اور دیگر نقصانات کے ازالہ کےلئے فوری اقدامات کریں اور متاثرہ دیہات کو آفت زدہ ڈکلیئر کرے۔ سب سے زیادہ یونین کونسل سہجرہ کو سیلاب سے ناقابل تلافی نقصانات کا سامنا ہوا۔چوہدری منظور احمد نے سہجرہ، چندہ سنگھ، ماہی والا، پتن، دھوپ سڑی اور دیگر دیہات میں سیلاب متاثرین کے مسائل سنے۔

ای پیپر-دی نیشن