• news

ڈی آئی جی آپریشنز سے حسینیہ سکاو¿ٹس آرگنائزیشن کے وفدکی ملاقات

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی سے حسینیہ سکاو¿ٹس آرگنائزیشن کے وفدنے ا±ن کے دفتر میں ملاقات کی۔ سید انور علی زیدی، سید علی عباس، ڈاکٹر ضیغم عباس ودیگر وفد میں شامل تھے۔ وفد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو اپنی تنظیم کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔ سید علی ناصر رضوی نے سکاو¿ٹس کے جذبے کی تعریف کی اور انہیں محرم الحرام کے دوران ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوںنے کہا کہ عاشورہ کیلئے حسینیہ سکاو¿ٹس کی خدمات لائق تحسین ہیں۔بہترین فرائض انجام دینے پر 25 سکاو¿ٹس کو تعریفی اسناد ونقد انعام دیئے جائیں گے۔وفدنے ڈی آئی جی آپریشنز نے روایتی سکارف پہنایا اور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔

ای پیپر-دی نیشن