• news

پولیس نے لاپتہ 2بچوں کو ڈھوند کر والدےن کے حوالے کر دےا


لاہور(نامہ نگار)پولیس نے گرین ٹاو¿ن کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں کو ڈھوند کر والدےن کے حوالے کر دےا ہے ۔ بچوں کے اغواءکا مقدمہ تھانہ گرین ٹاو¿ن میں درج تھا۔ لاہور پولیس نے گرین ٹاو¿ن کے علاقے سے لاپتہ ہونے والے دو بچوں 10 سالہ محمد الیاس اور7 سالہ محمد وقاص کو سیالکوٹ سے ڈھونڈ کران کے والدین کے حوالے کر دیاہے۔ بچوں کے والدین نے ان کے اغواءکا مقدمہ گرین ٹاو¿ن تھانے میںکروایا ہوا تھا کہ بچے پڑھنے کےلئے مدرسے گئے تھے اور انہیں اغوا کر لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے مدرسہ میں تعلیم حاصل کررہے تھے دونوں بچے تین دن مدرسہ سے بھاگ کر چھپ کر تھیٹر دیکھنے جاتے رہے۔ والد کو علم ہونے پر بچے ڈر کر سیالکوٹ بھاگ گئے تھے۔ جہاں پولیس نے آوارہ گردی کرتے ہوئے انہیں چیک کیا کر انہیں لاہور پولیس کے حوالے کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن