موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ میں آج چوک فیصل ٹاو¿ن میں فرائض سر انجام دیگا
لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورسید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کےساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز کے ذریعے ایک ہی چھت تلے 14 مختلف سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ رواں ہفتے کے دوران موبائل پولیس خدمت مرکز پہلی شفٹ میںآج بروز پیر چوک فیصل ٹاو¿ن، منگل کو کاہنہ نو، بدھ کوکچا جیل روڈ،جمعرات کوسنٹرل پارک، جمعہ کوچونگی امرسدھو اور ہفتہ کوغالب مارکیٹ موجود ہوگا۔ دوسری شفٹ میں بروز پیر برکت مارکیٹ، منگل کوگجومتہ، بدھ کوبنک سکوائر ماڈل ٹاو¿ن، جمعرات کوپاک عرب سوسائٹی، جمعہ کونواز شریف پارک ماڈل ٹاو¿ن جبکہ بروز ہفتہ کبوتر پورہ چوک غالب مارکیٹ میں فرائض انجام دے گا۔ موبائل خدمت مرکز کا دوشفٹوں میں فراہمی کا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔