شیخوپورہ میں ممکنہ سیلاب ‘ حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لےنے کےلئے اجلاس
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی اور کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی خصوصی ہدایت پر شیخوپورہ میں ممکنہ سیلاب اور حالیہ بارشوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سرمد تیمور، پاک فوج کے بریگیڈیر عامر اعجاز اور کرنل مقبول احمد نے کی،اجلاس میںایڈیشنل ایس پی فرحت عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عثمان جلیس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ تہنیت بخاری، ایڈمن افیسر سید اظہر عباس گیلانی اسسٹنٹ کمشنرز میاں محمد جمیل، زینب طاہر، لاریب اسلم ، ایوشہ ظفر، رانا اعجاز احمد، احسن عنایت سندھو، فیصل جاوید،وقاراحمد، الیاس گجر اور متعلقہ محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر رانا اعجاز احمد اور ڈسٹرکٹ افسر سول ڈیفنس وقار احمد نے ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور، برگیڈیر عامر اعجاز اور کرنل مقبول احمد کو مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر حفاظتی اقدامات اور تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر سرمد تیمور نے اجلاس سے خطاب کرتے کہا کہ فی الحال شیخوپورہ میں تمام ندی نالے معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں اور سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔