• news

 شرقپور میں55 ایکڑ زمین یونیورسٹی و کالج کےلئے مختص‘ رانا تنوےر 22 جولائی کو سنگ بنیاد رکھیں گئے


شرقپورشریف (نامہ نگار )شرقپور میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کی کاوشوں سے 23 چک میں 55 ایکڑ زمین یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کے لیے مختص کر دی گئی۔اسی سلسلے میں گزشتہ روز اسلام آباد سے آئے وفد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر شرقپور فاطمہ ارشد اور سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شرقپور میاں عمران علی اشرف نے 23 چک میں یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کے لیے مختص زمین کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی شرقپور میاں عمران علی اشرف نے کہا ہے کہ یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج کے لیے مختص زمین کا سنگ بنیاد 22 جولائی کو وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین رکھےں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن