• news

حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے: مےاں افضال حےدر 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما وفوٹو گرامر ایسوسی ایشن کے سرپرست میاں افضال حیدر نے کہا کہ حرمت قرآن پر جان بھی قربان ہے اسلامی مقدسات و شعائر اسلام کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، او آئی سی اسلامی دنیا کے مسلمانوں کی ترجمانی ان کے جذبات و ا±منگوں کے مطابق کرے، قرآن پاک کی حرمت کے تحفظ کیلئے پوری دنیا کے مسلمان سڑکوں پر نکل آئے ہیں، یورپی ممالک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دین اسلام سے خائف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں ان خیالات کااظہارا نہوںنے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر فہد نذیر ، میاں بلال ریاض ، عبدالخالق بھٹی ،ڈاکٹر شہزاد سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر-دی نیشن