• news

مخالفین بھی نوازشریف کی بے گناہی  کی گواہی دے رہے ہیں : طارق محمود


جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت )مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں نوازشریف کو ختم کرنےوالے خود قصہ پارینہ بن گئے مخالفین بھی قائد نوازشریف کی بے گناہی کی گواہی دے رہے ہیں جس طرح نوازشریف کی حکومت ختم اور ان پر اور انکے خاندان پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے وہ پوری دنیا نے دیکھے آج وقت نے ثابت کردیا کہ نوازشریف بے قصور اوران پر قائم مقدمات جھوٹ پر مبنی تھے، اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف ملک و قوم کو موجودہ گھمبیر حالات سے نکالنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں (ن) لیگ کو جب بھی موقع ملا ملک و قوم کو بہتری کی جانب گامزن کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن