پےپلزپارٹی ملک کی جمہوری سیاسی عوامی جماعت ہے :حاجی فلک شیر
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی پی پی ملک کی جمہوری سیاسی عوامی جماعت ہے جس نے جمہوریت و دستور کی بالادستی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کر کے آواز بلند کی ہے پیپلز پارٹی کی قیادت و کارکنوں نے ہر آمرانہ دور میں جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑی سینکڑوں کارکنان شہید ہوئے کئی سو کارکنان نے کوڑے برداشت کیے مگر آئین جمہوریت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے شہید بینظیر بھٹو آئین کی بالادستی و جمہوری راج کے قیام کے لیے جدوجہد کرتے رہے اور سینکڑوں جانثاران کے ہم راہ شہید ہو گئیں مگر آج ان کا فلسفہ جدوجہد جمہوریت بہترین انتقام کے فلسفہ کی صورت میں جاری ہے۔