• news

پاسپورٹ آفس شہریوں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہا ہے:بشارت رضا


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد بشارت رضا نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پاسپورٹ آفس حافظ آباد ضلع بھر کے تمام علاقوں کو مکمل پاسپورٹ کی سہولیات فراہم کر رہا ہے جس میں روزانہ ڈیڑھ سو سے دو سو افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزچئیرمین پریس کلب تنزیل الرحمن بٹ سے ملاقات کے دوران کےا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پاسپورٹ کے پراسس کو نہایت آسان کر دیا ہے جس میں لوگ اپنی سرکاری فیس آن لائن جمع کرواتے ہیں اور پراسس کو میرٹ پر کروایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ معذور افراد اور خواتین کو خصوصی افراد کے طور پر خصوصی اہمیت دی جاتی ہے چئیرمین پریس کلب کو تمام کاﺅنٹر وزٹ کروائے گے اور عوام کو مزید آسانی دینے کے حوالے سے غور کیا گیا مزید انہوں نے کہا کہ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ سائلین کو کوئی بھی کام ہو تو میرے دفتر تشریف لائیں میرے دروازے چوبیس گھنٹے عوام کے لئے کھلے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن