• news

چیمبر آف کامرس کا صاحب اقتدار گروپ الیکشن سے بھاگ رہا ہے:نا صر محمود


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )فاﺅنڈرز اتحاد گولڈن احساس یونٹی آزاد گروپ کے چیئرمین رانا نا صر محمود کاکہنا ہے کہ ڈی جی ٹریڈ کے احکامات کے پیش نظر ملک کے تمام چیمبرز آف کامرس الیکشن کے سلسلہ میں سرگرم ہوچکے ہیں، دوسری طرف گوجرانوالہ چیمبر کابرسراقتدار گروپ ٹریڈ ایکٹ 2022کے پیچھے چھپ کر الیکشن سے بھاگ رہاہے اور اس حوالہ سے اسے ملک کے کسی بھی چیمبر کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی ہے، صرف رحیم یار خان چیمبر کو ساتھ ملا سکے اور اس کے ساتھ مل کر سٹے آرڈر لائے ہیں مگر ناکامی ان کا مقدر ہے، آخر کار انہیں الیکشن میں جانا ہی پڑے گا۔ قانون کے مطابق چیمبرز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے وہ تمام ممبران جن کی 2سالہ مدت پوری ہوگئی ہے وہ ریٹائر تصور ہوں گے اور خالی سیٹوں پر نیا الیکشن لازم اور قانون کا تقاضا ہے، ٹریڈ ایکٹ 2022رواں برس الیکشن پر لاگو نہیں ہوتا اور فاضل عدالت میں یہ ثابت بھی ہوجائے گا، گوجرانوالہ چیمبر کانااہل ٹولہ عوام کا سامنا کرنے سے کانپ رہاہے اور سٹے آرڈرز کا سہارا لے رہاہے۔ یہ حقیقت ہے کہ الیکشن سے صرف وہی بھاگتا ہے جسے شکست کا خوف ہو،ایف آئی جی رہنما نے کہا کہ چیمبر کا برسراقتدار گروپ کا ماضی گواہ ہے کہ وہ جمہوری اقدار پر یقین نہیں رکھتا۔

ای پیپر-دی نیشن