• news

قلعہ دیدار سنگھ:ڈکیتی چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزرسے محروم


قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)چوری ڈکیتی کا لامتناہی سلسلہ جاری و ساری ہے۔محلہ محبوب پورہ کے رہائشی کی گھر میں غیر موجودگی پر نامعلوم چور 5تولہ سونا،3لاکھ روپیہ و دیگر سامان لے اڑے۔شہری اپنے جان و مال کے غیر محفوظ ہونے پر سراپا احتجاج آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے پر زوز۔تفصیلات کے مطابق تھانہ قلعہ دیدار سنگھ اور علی پور کا علاقہ چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں کے رحم و کرم پر ہے۔گزشتہ روز نجی مارکی سے نامعلوم چور باراتی خاتون کا پرس چوری کرکے رفو چکر ہو گیا۔جس میں 2تولہ طلائی زیور،2لاکھ روپیہ نقد،قیمتی موبائل فون اور اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ تھے۔محلہ محبوب کا رہائشی ظفر حسین فیملی کے ساتھ شادی پر گیا ہوا تھا کہ نامعلوم چور تالے توڑ کر گھر کے اندر گھس گئے الماری سے 5تولہ طلائی سونا،3لاکھ رویپہ نقد، قیمتی کپڑے،الیکڑک کا سامان چرا کر لے گئے ہیں۔شہر میں آئے روز چوری، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہریوں خوف و ہراس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اپنے جان و مال کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں۔ذرائع کے مطابق سی پی او گوجرانوالہ نے نااہل متہم تھانہ کی ناقص کارکردگی پر سرزنش بھی کی ہے۔عوامی سماجی حلقوں نے احتجاج کرتے ہو ئے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے لااینڈ آرڈر کی سنگین صورتحال پر نوٹس لیں۔

ای پیپر-دی نیشن