• news

محکمہ فشریز حافظ آباد کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سیمینار


حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) محکمہ فشریز حافظ آباد کے زیر اہتمام انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں سیمینار اور وا ک کاانعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد رفیق، زراعت آفیسر فراز حسین، میڈ فائزہ بشیر اورامان اللہ سمیت دیگر نے سیمینار اور واک میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈینگی مچھر کی روک تھام اور اس کے لاروا ءکی ا فزائش کو ختم کرنے کے لیے محکمہ فشریز کی جانب سے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں اس سلسلہ میں نہ صرف محکمہ کے ملازمین بلکہ ماہی پروری کا کاروبار کرنے والے افراد کو بھی اس اس بارے خصوصی آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ضلعی دفتر سے زرعی کمپلیکس تک واک بھی کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن