پی ٹی آئی کےخلاف جاری سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی: علی بشیر
شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) انصاف ویلفیئر ونگ کے صوبائی نائب صدر ،سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن و امیدوار حلقہ پی پی 140 میاں علی بشیر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی موجودہ کرپٹ و نااہل حکمرانوں سے ملک و قوم کو نجات دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی جب تک ملک پر مسلط ٹولہ اقتدار کے ایوانوں سے نکل نہیں جاتا ملک میں معاشی بدحالی چھائی رہے گی عمران خان پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک آزاد خود مختار اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے خلاف جاری سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں جنہیں مائنس کرنے کی کوششیں کرنےوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔