واربرٹن : نہر سے 25 سالہ خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد
واربرٹن (نامہ نگار) واربرٹن کے قریب کیوبی لنک کینال سے 25سالہ خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ۔ بتایاگیا ہے کہ قادر آباد بلو کی نہر میں واربرٹن کے گاوں میراں پور کے قریب خاتون کی نعش ملی جس پر سب انسپکٹر حاجی ممتاز اجمل نفری کے ہمراہ نہر پر پہنچ گئے اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد امانتا دفنا دیا گیا ۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 25 سالہ نامعلوم خاتون کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کے دوران قتل کر کے نعش کو بوری میں بند کر کے آٹھ دس روز قبل نہر میں بہا دیا تھا ۔