شیخوپورہ: ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کا مریضوں کیساتھ ناروا سلوک ‘ تاجر سراپا احتجاج
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ادویات کی عدم فراہمی ، ڈاکٹروں کا مریضوں کیساتھ ناروا سلوک ‘ مریضوں کے لواحقین سے ہتک آمیز رویہ پر تاجر برادری بھی سراپا احتجاج بن گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے سرپرست اعلیٰ ملک فریاد علی ،وائس چیئرمین رانامحمد امجد ،میاں شکیل ، چودھری ساجد علی ،شہزاد غزالی ،حاجی محمداسلم ،رانا ادریس ، خالد چشتی ، قاری فیاض ودیگر کے ہمراہ میڈیاسے گفتگو کے دوران بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال پنجاب کا سب سے بڑا ڈی ایچ کیوہسپتال ہے مگر یہاں تعینات میڈیکل سپریٹنڈنٹ کام کرنے کو تیا رنہیں اس کی لاپرواہی کی بناءپر ڈاکٹرمسیحا کا کردار ادا کرنے ،تسلی اور تشفی کی بجائے مریضوں کیساتھ ناروا سلوک اور لواحقین کیساتھ بدتمیزی پر اتر آتے ہیں ایمرجنسی کی صورت میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہ ہونا لمحہ فکریہ بن چکا ہے انہوںنے بتایا کہ گذشتہ روز ایک تاجر کے بیٹے کی طبےعت خراب ہوئی تو ڈی ایچ کیوہسپتال کے ڈاکٹر نے فوری الٹر اساﺅنڈ تجویز کیا اور جب الٹر ساﺅنڈ روم میں گئے تو وہاں پر موجود عملہ نے دوماہ کا ٹائم دیدیا ”ریکوسٹ“ پر بدتمیزی پر اتر آئے اور جب تاجروں کا وفد میڈیکل سپریٹنڈنٹ سے ملنے گیا تو وہاں پر موجود عملہ نے کہاکہ ”صاحب“ عام آدمی سے نہیں ملتے اگر کوئی چیک اپ وغیرہ ہے تو مذکورہ ڈاکٹر کے پاس جائیں انہوںنے بتایا کہ بڑی مشکل سے میڈیکل سپریٹنڈنٹ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہاکہ حکومت ہسپتالوں کو دے کیا رہی ہے اگر حکومت کچھ دے گی تو ہم بھی دے دیں گے باقی رہی الٹراساﺅنڈ کی بات ہمارے پاس ایک ڈاکٹر ہے آپ اس کے پاس دو ماہ بعد چلے جائیں اگر زیادہ ایمرجنسی ہے تو ”پیسے “ خرچ کریںاور پرائیویٹ کرالیں۔تاجروں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال میںفرض شناس اور ایماندار افسروں کو تعینات کیا جائے ۔ رابطہ کرنے پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ نے بتایا کہ حکومت ہمیں کچھ دے تو ہم عوام کو دیں ،ڈاکٹروں کی قلت کی وجہ سے مسائل ہیں۔