برائلر گوشت کی قیمت 5روپے کمی سے603،انڈے 2 روپے مزید مہنگے
لاہور(کامرس رپورٹر)شہر میں گزشتہ روز پرچون سطح پر فی کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 5روپے کمی سے603روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 3روپے کمی سے402روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے253روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔