گوادر کی ترقی کو تیز کرنے کیلئے 132کے وی گرڈ سٹیشن کی تکمیل:امیر علی بگٹی
اسلام آباد(آئی این پی)نیو گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے کو 22 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کیلئے 132 کے وی گرڈ سٹیشن کی تنصیب گوادر پورٹ کی ترقی میں معاونت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو ) کے آپریشن ڈویژن کے ایگزیکٹو انجینئر امیر علی بگٹی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ تنصیب مکمل ہونے کے قریب ہے۔ نیا گرڈ سٹیشن ہوائی اڈے کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ اس کی آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہو گا
اور گوادر کی مجموعی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔