• news

ورلڈ انڈر21سنوکر چیمپئن شپ‘ حمزہ الیاس کوسیمی فائنل میں شکست

 لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس سیمی فائنل جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ریاض میں جاری عالمی مقابلے میں پاکستان کے حمزہ الیاس کو جرمن کیوئسٹ الیگزینڈر وڈایو نے ہرایا۔ الیگزینڈر وڈایو نے بیسٹ آف نائن مقابلے میں 4-5 کے فریم سے کامیابی حاصل کی۔ اس سے قبل حمزہ الیاس نے بھارت کے دھورو پٹیل کو  2کے مقابلے میں 4 فریم سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن