• news

ایمرجنگ ایشیا کپ ‘پاکستان شاہینز کی کولمبو میں پریکٹس ‘آج امارات سے مقابلہ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان شاہینز کا بی آر سی کولمبو میں پریکٹس سیشن‘پاکستان شاہینز ایمرجنگ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے سری لنکا میں موجود ہے۔گروپ بی میں شامل پاکستان شاہینز نے پہلے میچ میں نیپال کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔پاکستان شاہینز ٹورنامنٹ کا اپنا دوسرا میچ آج پیر کو متحدہ عرب امارات اے کیخلاف پی سر اوانموتو سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلے گی۔میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے کھیلا جائیگا۔آٹھ ملکی ایمرجنگ ایشیا کپ 23 جولائی تک کولمبو میں جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن