• news

 آئینی تقاضا ہے اسمبلیاں پانچ سال مدت پوری کریں ، راناثنا


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ آئینی تقاضا ہے کہ اسمبلیاں پانچ سال مدت پوری کریں 60 سے 90 روز میں الیکشن ہونا آئین کا تقاضا ہے نجی ٹی وی چینل سے انٹرویو میں وزیر داخلہ نے کہا کہ بروقت الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے نگران حکومت نے الیکشن کیلئے انتظامات کرنے ہیں اسمبلی کی مدت 13 سے 14 اگست کو مکمل ہوجائے گی وزیر اعظم چیف الیکشن کمشنر کی سہولت کو مدنظر رکھیں راناثنااللہ نے کہا کہ خدا خدا کر کے آئی ایم ایف سے معاہدہ طے ہوا ہے آئی ایم ایف نے ایسی شرائط منظور کرائیں جو ظلم کے مترادف ہے مردم شماری سے ایم کیو ایم کے تحفظات کا کیا تعلق ہے انتخابات انتخابی فہرستوں پر ہونے ہیں مردم شماری پر نہیں۔
راناثنااللہ 

ای پیپر-دی نیشن