مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 25 جولائی کو طلب کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 25 جولائی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، موجودہ حکومت کے دور میں مشترکہ مفادات کونسل کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج اور رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، صوبائی حکومتیں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پر موقف پیش کریں گی۔ سی سی آئی اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کی رپورٹ کی منظوری کا امکان ہے، مردم شماری رپورٹ کی منظوری اور نوٹیفکیشن کی صورت میں آئینی بحران کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اسمبلیوں کی نشستوں کی تعداد میں رد و بدل کے لیے آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی، مردم شماری نتائج کے نوٹیفکیشن کی صورت میں انتخابات کے التوا کا بھی خدشہ ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل