نگران سیٹ اپ پر مشاورت شروع، الیکشن پرانی مردم شماری پر ہونگے، قمر کائرہ
لاہور حافظ آباد (این این آئی+ نمائندہ نوائے وقت) وزیراعظم کے مشیر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے مشاورت شروع ہو گئی ہے۔ الیکشن وقت پر اور پرانی مردم شماری پر ہونگے۔ اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اتحادیوں کے بعد لیڈر آف اپوزیشن سے مشاورت کریں گے۔ الیکشن کمشن پرانی مردم شماری پر کام شروع کر چکا ہے۔ پرانے الیکشن رولز پر ہی الیکشن ہونے چاہئیں، سیاسی جماعتیں اگر اصلاحات بہتر سمجھتی ہیں تو فوری طور پر مشاورت کے بعد قانون سازی کر لیں۔ انہوں نے کسی جج، جرنیل، بیوروکریٹ، ٹیکنوکریٹ یا صحافی کو نگران وزیر اعظم لگانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی عہدوں کو سیاست دان ہی چلا سکتے ہیں، یہ انہی کا کام ہے۔ وزیرِ اعظم آفس کی بہت ساری ذمے داریاں ہوتی ہیں، وزیرِ اعظم ہوں، منسٹرز ہوں یا چیف منسٹرز ہوں، سیاسی لوگوں کو آنا چاہیے۔ دوسروں کیلئے یہ رستے نہیں کھولنے چاہئیں۔انہوں نے گذشتہ روز جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور مذہبی سکالر بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی سے ملاقات میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کی ساکھ کو اندرونی اور بےرونی طورپر جو نقصان پہنچاےا اس کی تلافی کبھی بھی نہےں ہو سکتی۔ پےپلز پارٹی نے ہمےشہ غرےب عوام کے دکھوںکا مداوا کےا ہے۔ اسی لئے آج بھی غرےب عوام کی ہمدردےاں پی پی پی کے ساتھ ہےں۔ انہوں نے بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی کی پےپلز پارٹی مےں شمولےت کو خوش آئندہ قرار دےا۔