• news

نگران وزیراعظم کون؟ دو بڑوں میں فیصلہ ہو چکا، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: شاہ محمود 


 ملتان (این این آئی) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور کی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کر دی۔ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں سیکشن 9 بہت مبہم ہے۔ 2 بڑوں میں بات ہو چکی ہے باقیوں کو کچھ معلوم نہیں۔ شکوہ کیا نگران وزیراعظم کون ہوگا؟۔ دو بڑوں میں فیصلہ ہو چکا، ہمیں اعتماد میں نہیں لیا۔ شاہ محمود قریشی نے ضلع کچہری میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، الیکشن ایکٹ 2017ءمیں سیکشن 9 بہت مبہم ہے۔ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، مسلم لیگ ن عدم استحکام کا شکار ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو عدالتوں سے ریلیف ملا ہے۔ حکومت چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف من گھڑت کیسز بنا رہی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت 90 روز کے انتخابات کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آ رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے توڑ مروڑ کر بات پیش کی جا رہی ہے۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے۔ پی ٹی آئی ہم سٹیک ہولڈر ہے۔ 
شاہ محمود قریشی

ای پیپر-دی نیشن