• news

افغان موقف کچھ بھی ہو ، پاکستان دہشت گردی جڑسے اکھاڑ نے کیلئے پر عزم : خواجہ آصف 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کا مو¿قف کچھ بھی ہو، پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے چاہے اس کا ذریعہ کچھ بھی ہو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اس بات سے قطع نظر کہ کابل اپنی سرحدی حدود سے عسکریت پسندوں کے خاتمے کی خواہش رکھتا ہے یا نہیں، پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔ خواجہ آصف نے یہ ردعمل رہنما پیپلز پارٹی فرحت اللہ بابر کی ایک ٹویٹ پر دیا، فرحت اللہ بابر نے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے بیان پر ردعمل دیا کہ ’کیا اس بیان سے یہ سمجھا جائے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدہ افغان طالبان کو کچھ عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کا پابند بناتا ہے اور کچھ کے خلاف نہیں؟ یہ پریشان کن ہے۔‘
خواجہ آصف

ای پیپر-دی نیشن