• news

پنجاب حکومت کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی : محسن نقوی 


لاہور (نیوز رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کاشتکار کسی بھی صورت کپاس 8500 روپے من سے کم پر فروخت نہ کریں۔ پنجاب حکومت کپاس کے کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کرے گی۔ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال کے کمشنرز کو کپاس کی مقرر کردہ امدادی قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ کپاس کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معاوضہ ضرور دلائیں گے اور پنجاب حکومت اس ضمن میں ہر ضروری اقدام کر رہی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کپاس کی فصل کسان کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کی ضامن ہے۔ علاوہ ازیں محسن نقوی نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا اور دل کے مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا اور صفائی کے انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا۔ محسن نقوی نے ایمرجنسی وارڈ، سی ٹی سکین، ایکسرے روم، فلورو سکوپی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجے کی سہولتوں کے بارے استفسار کیا اور مریضوں اور تیمارداروں سے انجیو گرافی اور انجیو پلاسٹی کی سہولت کے بارے دریافت کیا۔ وی آئی پی وارڈ کو عام مریضوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے دوران علاج معالجے کی معیاری سہولتیں دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔ ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز مریضوں کی بڑی تعداد کو انتہائی مو¿ثر انداز میں طبی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ مریضوں کی بڑی تعداد کے باوجود کسی ایک مریض نے بھی میرے دورے کے دوران ہسپتال میں فراہم کردہ علاج معالجے سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، تاہم بعض شعبوں میں مزید بہتری کی ضرورت ہے اور سیکرٹری صحت کو ہسپتال میں بعض ضرورتوں کو بہتر بنانے اور معیاری ہیلتھ کیئر کو یقینی بنانے کیلئے ٹاسک دے دیا ہے۔
محسن نقوی 

ای پیپر-دی نیشن