• news

ہائیکورٹ نے زرعی راضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا 


لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے زرعی اراضی فوج کو دینے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کر دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کی اپیل منظور کر لی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے م¶قف اختیار کیا گیا کہ عدالتی فیصلے میں تضاد ہے، درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ہے، زرعی پالیسیوں کو ریگولیٹ کرنا عدالتوں کی ذمے داری نہیں، سنگل بنچ نے فوج کو زمین دینے کے نوٹیفکیشن کو قانون کے برعکس کالعدم قرار دیا ہے، قانون کے مطابق نگران حکومت سابقہ حکومت کے کسی نامکمل اقدام یا پالیسی کی تکمیل کر سکتی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ منصوبہ نگران حکومت نے نہیں اس سے پہلے منتخب حکومت نے شروع کیا تھا۔
اراضی 

ای پیپر-دی نیشن