فرمودہ اقبال
ہندوستان میں ایک متوازن اور ہم آہنگ قوم کی نشوونما کی طرح مختلف مِلتوں کا وجود ناگزیر ہے۔ مغربی ممالک کی طرح ہندوستاں کی یہ حالت نہیں کہ اس میں ایک ہی قوم آباد ہو، وہ ایک ہی نسل سے تعلق رکھتی ہو اور اس کی زبان بھی ایک ہو۔ ہندوستان مختلف اقوام کا وطن ہے جس کی نسل، زبان ، مذہب سب ایک دوسرے سے الگ ہیں۔
(آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس الٰہ آباد سے علامہ اقبال کے صدارتی خطاب سے اقتباس)