• news

عوام الیکشن میں صحیح فیصلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا: احسن اقبال

نارووال (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے آج ہم نے پاکستان کو دوبارہ اس کے مقام پر کھڑا کر دیا ہے۔ آج روپیہ مستحکم ہو رہا ہے۔ سٹاک ایکسچینج بہتر ہو رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔14 جولائی چشمہ نیوکلئیر پلانٹ پر ساڑھے تین ارب کی چین سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں اربوں ڈالر آئیں گے۔ آج پاکستان کو سری لنکا بننے پر کوئی شرط نہیں لگا رہا، عوام آئندہ جنرل الیکشن میں صحیح فیصلہ کریں گے تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ای ٹی میں نثار فاطمہ آڈیٹوریم، جامع مسجد اور انوویشن سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یو ای ٹی نارووال دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں کی صف میں کھڑی ہو رہی ہے۔ اس یونیورسٹی سے طلباء انجنئرنگ کر کے گول بنائیں گے۔ ہمارے اور دوسروں میں یہی فرق ہے وہ مرغی اور انڈے دے رہے تھے ہم لیپ ٹاپ دے رہے ہیں، یہ فرق وژن کا ہے۔ آج یہ نوجوان ڈیجیٹل میں اپنا مقام رکھتے ہیں جن سہولتوں کا افتتاح کر رہے ہیں ہمیں آنے والے وقت کے لئے صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت، کیونکہ دنیا ٹیکنالوجی انڈسٹری میں تبدیل ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن